تبدیلی والوں نے کئے گئے وعدے بھلاکر عوام کو مسائل میں دھکیل دیا ہے، واجد علی خان




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی والوں نے کئے گئے وعدے بھلاکر عوام کو مسائل میں دھکیل دیا ہے ، پانی ہے نہ بجلی اب گیس بھی غائب ہوگیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بالیگرام سیدو شریف میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، تقریب سے تحصیل بابوزئی کے صدر عبدالکریم خان اور جنرل سیکرٹری عبیداللہ خان نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ قوم کو اب اپنے اور پرائیے میں خود پہچان کرنی ہوگی کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی میں قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جو قوم کی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے اور ہر آڑے وقت میں قوم کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ 2018انتخابات میں ووٹ اے این پی کو دیکر ترقی وخوشحالی کے سفر میں کردار کریں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
25 مناظر