کسی کو یہ کام کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،سعودی ولی عہد کا دبنگ اعلان




ریاض(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عہد ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا اور انہیں ختمکر دیا جائے گا۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے کئی ممالک میں دہشت گردی کے نیٹ ورک قائم ہیں اور ان گروہوں سے نمٹنے کی خاطر ان ممالک کو بہتر طور پر رابطہ کاری کرنا چاہیے۔ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ مقدس مذہب کی تعلیمات کو مسخ کیا جائے اور لوگوں کو خوفزدہ کیا جائے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
50 مناظر