زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد رانا ثنا اللہ بھی استعفیٰ دینے کو تیار، دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں معروف کالم نگار و تجزیہ کار حبیب اکرم نے انکشاف کرتےہوئے کہا کہ ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کے معاملے پر ممبران صوبائی و قومی اسمبلی پیر حمید الدین سیالوی کے پاس استعفیٰ جمع کروا چکے ہیں اور زعیم قادری بھی پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کیلئے اور قیادت کا پیغام لے کر ان کے پاس گئے تھے جہاں کئی ممبران اسمبلی بھی موجود تھے اور پیر حمید الدین سیالوینے زعیم قادری کو بتا دیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا جب تک میرے سامنے پیش ہو کر اپنے عقائد سے متعلق مطمئن نہیں کرتے اور اپنا استعفیٰ میرے حوالے نہیں کرتے اور میرے فیصلے کو تسلیم کرنے پر آمادگی اختیار نہیں کرتے تب تک ن لیگ مجھ سے کسی قسم کی توقع نہ رکھے۔ حبیب اکرم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پیر حمید الدین سیالوی کے اس مطالبے پر ان کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
63 مناظر