مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز ویڈیو ری ٹوئٹ،برطانیہ امریکہ کے سامنے اٹھ کھڑا ہوا،شدیدکشیدگی




لندن(زمونگ سوات ڈاٹ کام)برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف اور اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹوئٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امریکی صدر نے ایسی وڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کر غلط کیا، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی دائیں بازو کا گروپ نفرت انگیز پیغامات سے قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، برطانوی عوام گروپ کے نفرت انگیز پروپیگنڈے کو رد کرتے ہیں، صدرٹرمپ کا ایسی اشتعال انگیز وڈیوز ری ٹوئیٹ کرنا غلط ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت بریٹین فرسٹ کی شیئر کی گئی مسلمان مخالف وڈیوز ری ٹوئیٹ کی تھیں، ان وڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمانوں کو تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔برطانیہ کی دائیں بازوکی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم امیگرینٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ جو نیدرلینڈز کا غیرمسلم شہری نکلا۔ وڈیو بھی ایمسٹرڈیم کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ویڈیوز ری ٹویٹ کیے جانے پر برطانیہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے اس عمل کو نسل پرستی، انتہا پسندی اور فاشزم سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب بریٹین فرسٹ گروپ کی جانب سے ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنے پر ٹرمپ کی تعریف کی گئی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
13 مناظر