تحریک لبیک دھرنے میں جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں اہم اعلان، شیخ رشید نے وزیر داخلہ سے اہم مطالبہ کر دیا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد دھرنے کے شرکا کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان شیخ رشید نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہاسلام آباد دھرنے کی تمام ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے جبکہ دھرنے میں جاں بحق ہونے والوں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں الرٹ کے باوجود انتظامات نہیں تھے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کی میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی، ان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ جن کے گھروں سے جنازے اٹھے وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماں کا منہ بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے معاہدہ پہلے دن بھی ہو سکتا تھا۔فوج کی مداخلت کے بعد حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاہدہ کیا ہوا کیا نہیں یہ بعد کی بات ہے،لوگوں نے فوج پر اعتماد کا اظہار کیا۔7 بی اور7سی کی ترمیم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی نے اس ترمیم کا مطالبہ نہیں کیا تھا اور میں نے جب اس ترمیم کے بارے میں لوگوں کو بتایا میرا مذاق اڑایا گیا۔شیخ رشید نے دعوی کیا کہ اسلام آباد دھرنے کے بعد ہونے والے آپریشن میں ان کے حلقے میں 4 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتا لیکن گستاخ رسولؐ کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
55 مناظر