سوئی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ ہفتہ کے دن تک حل ہوجائیگا، انچارج ماسم ابرار خان




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج ماسم ابرار خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں سوئی گیس پریشر میں کمی نشفا فلیڈر میں بریک ڈاؤن کے وجہ سے ہیں جو کل ہفتہ تک حل ہوجائیگا ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند روز مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس پریشر کا مسئلہ چلا آرہا ہے جسکی وجہ نشفا فلیڈر میں بریک ڈاؤن ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ مسئلہ کل بروز ہفتہ تک حل ہوجائیگا ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر بڑھانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے سوات میں سی این جی سٹیشن صبح 6بجے سے رات 10بجے تک بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، جس پر فوری عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے ، اب صارفین کے مشکلات کا فی حدتک کم ہو جائیں گے ، انہوں صارفین سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں محکمہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ہمارا مقصد صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی اور ان کے مشکلات کا خاتمہ ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
14 مناظر