جب تک آرٹیکل 6 اور پرویز مشرف زندہ ہے پاکستان میں یہ کام نہیں ہوسکتا،کیپٹن (ر) صفدر نے بڑا دعویٰ کردیا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرنے کہاہے کہ ماضی کی طرح اب بھی فتح نوازشریف کی ہوگی ٗقوم اپنے حقوق کیلئے آج بھی ایک جگہ اکٹھی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آرٹیکل 6 اور پرویز مشرف زندہ ہے ٗملک میں مارشل لاء نہیں لگ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو دو دفعہ آئین توڑنے کا جواب دینا پڑیگا ٗملک کا آئین مقدس ہے کیونکہ یہ ناموس رسالت کی حفاظت کرتاہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
5 مناظر