نواز شریف اور شہباز شریف کی اکٹھے اسلام آباد آمد، شریف فیملی کے چار اہم افراد کی بیرون ملک روانگی کافیصلہ




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اسلام آباد سے اکٹھے واپس لاہور پہنچے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نیب عدالت میں پیشی کیلئے پیر کے روز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے جبکہ انہوں نے پنجاب ہاؤس میں پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور سےاسلام آباد پہنچے تھے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اسلام آباد سے اکٹھے واپس لاہور آئے اور سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ کے لئے روانہ ہوئے۔مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثو م نواز کی تیماری داری کے لئے پانچ روزکیلئے آج منگل کے روز لاہور سے لندن روانہ ہوں گے ۔مریم نواز ،کیپٹن (ر) محمد صفدر اور انکی صاحبزادی ماہ نور صفدر بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
5 مناظر