نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ فائنل، بابر اعظم کو اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کا فیصلہ ون ڈے سیریز کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بھی جگہ نہیں بنا پائیں گے اور سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بابر اعظم سے اوپننگ کرانے کا رادہ کر لیا ہے۔بابر اعظم پاکستان کی جانب سے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سلیکٹرز نے احمد شہزاد کی غیر موجودگی میں بابر اعظم سے اوپننگ کرانے کا ارادہ کر لیا ہے جسے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھی پاکستان کے لیے اوپننگ کی تھی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
8 مناظر