وہ خبر آہی گئی جس کا سبھی کو کب سے انتظار تھا کوہلی اور انوشکا کی شادی طے پا گئی




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا، دونوں کی شادی طے پاگئی، اٹلی میں جیون ساتھی بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کر لیا ہے اور دونوں کی شادی طے پا گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اٹلی میں ہو گی جس کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ 9دسمبر کو دونوں کی مہندی کی رسم ہو گی جبکہ 10تاریخ کو دونوں ہندو رسم و رواج کے مطابق میاں بیوی کے رشتے میں بندھ جائیں گے جبکہ 11دسمبر کو کوہلی اور انوشکا کی شادی کی ریسپشن تقریب منعقد ہو گی۔ شادی کی تقریب میں میڈیا کو مدعو کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی تاہم بتایا جا رہا ہے کہ کپتان کی شادی کی تقریب میں کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی شرکت نہیں کرے گا۔ کوہلی وطن واپسی پر احباب کیلئے دعوت کا اہتمام کرینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
8 مناظر