مقامی حکومت مختلف سٹیک ہولڈرز کو بجٹ سازی کے عمل میں شامل کرنے میں ناکام رہی ہیں




سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کا م ) سی پی ڈی آئی کے صوبائی کو ارڈی نیٹر شمس الہادی نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل پر مشتمل سروے رپورٹ سے ثا بت ہوتا ہے کہ مقامی حکومت مختلف سٹیک ہولڈرز کو بجٹ سازی کے عمل میں شامل کرنے میں ناکام رہی ہیں اور کسی بھی ضلعی کی جانب سے پری بجٹ پریس ریلیز جاری نہیں کیا گیا ہے بجٹ روز کے مطابق اس ستاویز کا جاری کیا جانا ضروری ہے تاکہ مختلف شعبہ ہائے کے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی رائے شامل کی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے حوالے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر تحصیل نائب ناظم بابوزئی فضل حمید ، عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سید محی الدین ، ڈاکٹر یاسمین گل اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر فنانس اینڈ پلائننگ سوات ریاض خان ، مشتاق علی پروگرام آفیسر ، متخب نمائندہ گان ، مقامی حکومتوں کے سیکرٹریز ، محکمہ صحت حکام اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، شمس الہادی نے کہا کہ شفافیت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں تمام اضلاع کی کارکردگی بہتر نہیں رہی ، اضلاع نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر شہریوں کی بجٹ تک رسائی کے حوالے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے ،انہوں نے کہا کہ بجٹ کی بھی حکومت کی اہم دستاویز ہے ، موجودہ ترقیافتہ دور میں حکومتی پالیسیاں عوامی شرکت سے ترتیب دی جاتی ہے ، وفاقی اور صوبائی سطح پر پیش کئے جانے والے بجت پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نہ صرف بحث کی جاتی ہے بلکہ میڈیا کے ذریعے اسکی خوبیوں اور خامیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے لیکن ضلعی سطح پر بجٹ کو خاموشی سے منظور کرلیا جاتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ مقامی ترقیاتی ایجنڈے کو بہتر بنانے کیلئے اس بضت پر شہریوں ، سماجی تنظیموں ارو میڈیا کے لوگوں کے ساتھ بحث ومباحثہ کیا جائے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
8 مناظر