سوات، ٹرانسپورٹرز ڈٹ گئے ، مرحلہ وار احتجاج کااعلان کردیا




سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کا م ) سوات، ٹرانسپورٹرز ڈٹ گئے ، مرحلہ وار احتجاج کااعلان کردیا، 11دسمبر کو سوات میں مکمل پہیہ جام ہوگا، پہلے مرحلے میں صوبائی اسمبلی کے سامنے گاڑیوں سمیت دھرنا دیاجائیگامطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دوسرے مرحلے میں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان ، ٹی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ شاہی فرمان مسترد، اپنے حقوق کیلئے بھرپورجدوجہد کرنے کا عزم ، ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ایکا، تفصیلات کے مطابق سوات کے ٹرانسپورٹروں نے ٹی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ شاہی فرمان مستردکرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں مرحلہ وار احتجاج کااعلان کردیاہے۔ یہ اعلان سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچا، سلطان علی خان، میاں محمداقبال، نصری خان، نورمحمد، باچا حسین، ابراہیم خانخیل، جہانزیب خان اور دیگرنے مینگورہ میں ٹرانسپورٹروں کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیاانہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے مہذب شہری ہیں اور رزق حلال کے خاطر ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں لیکن ملک کے دیگرحصوں میں سوات کو شامل نہیں کیاجارہاہے اور یہاں الگ قانون رائج کیاگیاہے انہوں نے کہا کہ جس کوسٹر سے ایبٹ آباد پشاور پنڈی اورمردان میں 50روپے ٹیکس وصول کی جارہی ہے ، یہاں 500وصول کی جاتی ہے ۔ انہو نے کہا کہ سوات میں سٹینڈ فیس کے نام پر بھی 250روپے فی گاڑی وصول کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سوات میں پاکستان کاقانون لاگونہیں یہاں آفسرشاہی نے اپنا ایک قانون نافذرکھاہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے جوشاہی فرمان جاری کیاگیاہے کہ احتجاج کرنیوالوں کی گاڑیوں کوضلع بدرکیاجائیگا۔ پرامن احتجاج ہرپاکستانی کاحق ہے اورکوئی بھی طاقت ہمیں اس حق سے محروم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔ اوراپنے مطالبات کے لئے پرامن طریقے سے جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کاحق عوام سے لینا ٹی ایم اے کیلئے شرم کاباعث ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم گیارہ دسمبر کو گاڑیوں سمیت پشاورمیں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے اور اسی روز سوات اورملاکنڈڈویژن میں مکمل پہیہ جام ہوگا۔ اگرپھر بھی ہمارے مطالبات پرغورنہیں کیاگیاتو ہم دوسرے مرحلے میں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے اوروہاں احتجاجی دھرنا دینگے، انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس کی مد میں ٹرانسپورٹروں کے معاشی قتل کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ، اوراپنے حقوق کے حصول کیلئے اپناپرامن احتجاج جاری رکھیں گے کسی کواپنے حق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ہم نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں اور پرامن احتجاج کرناہماراحق ہے۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
7 مناظر