کالج میں لڑکیوں کے جینز پہننے اور موبائل فون پر پابندی عائدکر دی گئی




نئی دہلی(زمونگ سوات ڈاٹ کام )بھارتی شہر پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مگادھ مہیلا کالج کی انتظامیہ نے خواتین کے لئے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے، جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز اورپٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگادی گئیہے جبکہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکالج پرنسپل ششی شرما نے کالج انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کر تے ہوئے کہا ہے کہطالبات نے ڈریس کوڈ پر عملدرآمدکی درخواست کی تھی کیونکہ اس سے سماجی تفریق پیدا جنم لے رہی تھی، مسلم لڑکیاں جینز نہیں پہنتیں لہذا انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا جبکہ ہندو طالبات کا لباس دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے،فیصلے کی وجوہات بیان کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج روایات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ ماڈرن کالج نہیں ہے، کلاس روم میں موبائل فون پر پابندی ہوگی تاہم کالج کیمپس میں مختص جگہ پر موبائل فون استعمال کیا جاسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ڈریس کوڈ پر آنئدہ سال جنوری سے باقاعدہ عمل درآمد کیا جائے گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
9 مناظر