سرکاری سکول کو اراضی دینے والے سراپا احتجاج




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سرکاری سکول کو اراضی دینے والے سراپا احتجاج ، ایم پی اے عزیز اللہ گران اور محکمہ تعلیم کے خلا ف عدالت جانے کا فیصلہ ، اس حوالے سے جنید علی شاہ ولد سید علی شاہ ساکن کوکڑئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے گرلز پرائمری سکول کیلئے اس شرط پر اراضی دی تھی کہ درجہ چہارم کی نوکریوں میں ہمیں دی جائے ، کوکڑئی گرلز پرائمری سکول جو این جی او نے مزید عمارت تعمیر کی کو صوبائی حکومت نے مڈل کا درجہ دیا اور دو پوسٹ درجہ چہارم اور سویپر کی اناؤنس کی ہم ے ایم پی اے گران کو بتایا تو انہوں نے وعدہ کیا کہ ایک پوسٹ اپکا ہوگا لیکن اس پر آرڈر اپنے کارکنوں کے نکالے ، اس میں ایک شخص پی کے 80 کا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور آرڈر کردہ پوسٹوں کو کینسل کرکے ہمار حق دیا جائے ورنہ ہم عدالت کا دروازہ کٹکا نے سمیت احتجاج بھی کریں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
6 مناظر