دورئہ جنوبی افریقہ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی کی واپسی




ممبئی(زمونگ سوات ڈاٹ کام) بھارت نے دورئہ جنوبی افریقہ کیلیے17 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں سیمرز شردل ٹھاکر اور محمد شامی کی واپسی ہوگئی جب کہ شادی کرنیوالے ویرات کوہلی کپتانی سنبھالیں گے۔ کیدار جادھیو کو بھی منتخب کرلیا گیاجب کہ سری لنکا سے ہوم سیریز میں شریک واشنگٹن سندر اور سدھار کول کی چھٹی کردی گئی۔منتخب پلیئرز میں کپتان کوہلی، روہت ، دھون، اجنکیا راہنے، شیریاس ایئر، منیش پانڈے، کیدار جادھیو، کارتھک، دھونی، اکشر پٹیل، یزویندرا چاہل، کلدیپ یادیو، بمرا، بھونیشور ، پانڈیا، شامی اور شردل ٹھاکرشامل ہیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
7 مناظر