سوات میں 500 بیڈ زیر تعمیر ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر ، ایم پی اے فضل حکیم برہم




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات میں 500 بیڈ زیر تعمیر ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر ، ایم پی اے فضل حکیم برہم ، متعلقہ حکام کو جھاڑ پلا دی ، مارچ تک کام مکمل کرنے کی ہدایت ، مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کو چلتا کیا جائے گا تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری ، 23 مارچ کو ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے کاحکم ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے خصوصی ڈائریکٹیو لیکر مشینری کی درآمد یقینی بنانے کا عزم ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کے زیر صدارت زیر صدارت زیر تعمیر500 بیڈ ہسپتال کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو سید وٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر تاج محمد خان ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جہانگیر خان ، پروفیسر منظور علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ، انجینئر عمرفاروق ، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شہاب اور اسسٹنٹ کمشنر شریک ہوئے فضل حکیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے مکمل ہونے میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیاجائے اور اس سلسلے میں ہماری جو ذمہ داری بنتی ہے ہم اسے پورا کرینگے ، غریب عوام کو ٹرپتا نہیں دیکھ سکتے ، علاج معالجے کیلئے جس ہسپتال کا انتخاب ہم اپنے بچوں کیلئے کرتے ہیں وہی سہولیات غریب عوام کو بھی ہونی چاہئے ، انہوں نے ہدایت کہ کہ تمام ذمہ داران اس سلسلے میں اپنے فرائض کو بطریق احسن ادا کرتے ہوئے ہسپتال کی تعمیر کو یقینی بنائے اور 23مارچ تک ہسپتال کو انتظامیہ کے حوالے کریں انہوں نے کہا کہ اے سی پلانٹ ، الیکٹریکل لفٹس درآمد کئے جا چکے ہیں جبکہ کیتھ لیب اور دیگر مشینری کیلئے ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو آگاہ کرکے ان سے خصوصی حکم حاصل کرینگے جس کے بعد مارچ تک ہر قسم کی مشینری ہسپتال پہنچ جائے گی اور جو مشینری درکار ہے اس کیلئے وزیراعلیٰ سے خصوصی اجازت لی جائے گی انہوں نے حکام کو بتایا کہ ہر 10 دن کے اندر پراگرس رپورٹ پیش کی جائے اور جو کام ہوا ہو اس سے ذمہ داروں کو آگاہ کیا جائے گا انہوں نے اے ڈی سی کو بتایا کہ وہ ہر 10 دن بعد کام کے رفتار کے سلسلے میں میٹنگ بلائیں گے اور ہمیں رپورٹ فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ جلد از جلد اس بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دن رات محنت کریں اور غریب عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جن لوگوں کے پاس اختیار ہے اگر وہ اس میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہو تو اس کیخلاف بھی ہر قسم کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
53 مناظر