جلال آباد میں سابق گورنر کے جنازے پر خودکش حملہ




جلال آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک جنازے پر خود کش حملے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں ٗزخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغانستان کے صوبےننگرہار کے گورنرکے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ دھماکہ تقریباً دو بجے اس وقت کیا گیا جب لوگ حسکہ مینہ ضلع کے سابق گورنر گل ولی کے جنازے کیلئے جمع تھے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوری طورپر کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
8 مناظر