سوات ، نیو ائیر نائٹ پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ضلعی پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ، مہذب قوم کے ناطے شہری کسی بھی غیر ذمہ دارانہ فعل سے گریز کرکے قیام امن کی خاطر پولیس کیساتھ تعاون کریں۔ ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود (PSP)، سوات میں نیو ائیر2018 ؁ء کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے جامع لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے۔ سوات پولیس کے ضلعی سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے نئے سال 2018 ؁ء کی آمد اور بالخصوص نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے سد باب کی غرض سے ضلعی پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ ڈی پی او نے ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی تشکیل کردہ پولیس کی سیکورٹی دستوں کو نئے سال کے موقع شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دئیے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو جاری احکامات میں متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی علاقائی حدود میں نئے سال 2018ء کی آمد کے سلسلے میں نیو ائیر نائٹ کے انعقاد کے موقع پر قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھر پور اقدامات یقینی بنائیں ۔ ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ ضلعی پولیس کو تھانوں کی مقامی حدود میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور ہوائی فائرنگ جیسے قبیح و جان لیوا عمل کی سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک حوالہ کرکے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی تاکید کی گئی ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ کے مطابق نئے سال 2018 ؁ء کی آمد کے موقع پر امن و امان کی فضاء پر برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیکر شہر کے بازاروں ، خریداری کے مراکز اور دیگر حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ اس موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک کے 70اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔ اس موقع پر سوات کے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مہذب قوم کے ناطے کسی بھی غیر ذمہ دارانہ فعل سے گریز کرتے ہوئے شہر کی امن کو بحال رکھنے میں پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
11 مناظر