محمد عامرنے فیملی کے ہمراہ ایسے انداز میں قوم کو نئے سال کی مبارکبادیدی کہ مداح تصاویر دیکھ کر داددیئے بغیر نہ رہ سکے




کرائسٹ چرچ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)نئے سال کی خوشیوں میں قومی کرکٹرزبھی رنگ گئے،محمد عامر نے فیملی کے ہمراہ قوم کو خوبصورت انداز میں ہیپی نیو ایئرکہا، دیگر کرکٹرز نے بھی نئے سال کی مبارکباد دی۔نیوزی لینڈ میں موجود فاسٹ بولر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس نے ٹویٹرپرتصاویرشیئر کیں،جس میں دونوں نے اپنی بیٹی کو تھامرکھا ہے،تینوں نے قوم کونئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے قومی پرچم کے رنگ کی ٹی شرٹس پہن رکھی ہیں۔عامر کی شرٹ پرہیپی، منسا کی شرٹ پرنیواور نرجس کی شرٹ پر ایئر لکھا ہے۔محمد عامرکے ساتھ محمد حفیظ اور کامران اکمل نے بھی ٹوئٹر پیغام  میں نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‎




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
65 مناظر