ایرانی عوام اپنے وسائل کی لوٹ مار کے حوالے سے بیدار ہوچکی ہے،صدر ٹرمپ




واشنگٹن (زمونگ سوات ڈاٹ کام )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کی تحریک کی ایک بار پھر بھرپور حمایت اور تائید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم اب بیدار ہوچکی ہے اور اسے احساس ہوگیا ہے کہ اقتدار پر مسلط ٹولہ کس طرح ان کے اموال اور وسائل کی لوٹ مار کر کے اسے دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج کے بعدایرانی قوم اپنے وسائل کی لوٹ مار کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ٹرمپ کی ٹویٹس نے ایرانی حکومت کو سخت سیخ پا کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر اور دھوکہ دینے والے امریکیعہدیداروں کو ایرانی عوام سے ہمدردی جتانے کی ضرورت نہیں۔ ایرانی عوام دھوکے بازوں کی باتوں پر یقین نہیں رکھتے۔خیال رہے کہ ایران میں گذشتہ جمعرات سے جاری احتجاج کا سلسلہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ دو روز قبل ایرانی پولیس کی فائرنگ سے چار مظاہرین جاں بحق ہوچکے تھے۔ احتجاج کو کچلنے کے لیے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے جس کے دوران سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
70 مناظر