مریم نواز اور سعد رفیق کیساتھ وہی ہوا جس کا ڈر تھا،قومی اداروں کیخلاف تقاریر پر عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سیشن کورٹ نے قومی اداروں کیخلاف تقاریر پر مریم نواز اور سعد رفیق کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور سی سی پی او لاہورسے5 جنوری کو رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر پر مریم نواز اور سعد رفیق کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مریم نوازاورسعد رفیق نے ناصرف پاک فوج کیخلاف بیان بازی کی بلکہ عدلیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ آئین کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید نہیں کی جا سکتی،عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے 5 جنوری تک رپورٹ طلب کر لی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
62 مناظر