ریسکیو سوات سالانہ رپورٹ ، 2435 ایمرجنسی واقعات میں 1797متاثرین کو سہولیات فراہم کی گئیں




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ریسیکو 1122سوات کی سالانہ رپورٹ جاری، 2435 ایمرجنسی واقعات میں1797 متاثرین کو سہولیات فراہم کی گئیں، ریسکیو1122نے سالانہ 2017 کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ریسکیو 1122سوات نے سال 2017 میں 291476 کالز موصول ہوئی جن میں ایمرجنسی کالز کی تعداد 2435، معلوماتی کالز 55000 اور غیرضروری کالز 191781 موصول ہوئی، ان خیالالت کا اظہار ریسکیو 1122 کے ترجمان وقار احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹراسد علی خان کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر سوات ارشد اقبال کی سربراہی میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، ریسکیو1122سوات کا سال2017ء میں اوسط ریسپانس ٹائم 6 منٹ اور 7سکنڈرہا، جسمیں سوات کے متاثرین کو ہنگامی صورت حال کی دوران بروقت اور پشہ ورانہ سہولیات فراہم کی گئی، سوات میں 2435 واقعات میں روڈ ٹریفک حادثات 235 میڈیکل یمرجنسی 1575 آگ لگنے کی 228 ڈوب جانے کی 30عمارت گرنے04 جرایئم یا گولی لگنے کی 11 کنویں میں گرنے کی10اور سلینڈر پھٹنے کی 02 ایمرجنسی ہوئی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ارشد اقبال ے ریسکیو1122 کی سوات کی کا رکردگی کو سراہا اور ریسکیو اہلکاروں کوائندہ بھی اسی طرح جوش و جزبے کے ساتھ عوام کو ایمرجنسی میں ریلیف دینے کی ہدایت کی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
7 مناظر