اہلیان سنگوٹہ، منگلور کا سوئی گیس کی عدم فراہمی کیخلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)اہلیان سنگوٹہ، منگلور کا سوئی گیس کی عدم فراہمی کیخلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے کی قیادت ملک فضل اکبر بابا ، ملک احسان اللہ اور منتخب بلدیاتی ممبران نے کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں سوئی گیس حکام سے اپیل کرنے کے الفاظ درج تھے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک فضل اکبربابا کا کہنا تھا کہ 2007سے منظور شدہ گیس پائپ لائن پر تاحال کام نہ ہوسکا ،سنگوٹہ اور منگلور میں سوئی گیس پائپ لائن کیلئے کھدائی بھی عوام نے خود کی ہے اور فیس بھی جمع کیئے ہیں ، لیکن اس کے باوجود سیاسی اثر رسوخ کے استعمال سے غریب عوام گیس پائپ لائن اور کنکشن سے محروم ہے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں کو سوئی گیس کنکشن لگائے جارہے ہیں اور غریب عوام سوئی گیس کنکشن کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں، سوئی گیس حکام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس کے مطابق عوام کو کنکشن اور سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور میرٹ کی بنیاد پر کنکشن دیا جائے ،انہوں نے امیر مقام سے بھی مطالبہ کیا کے اس حوالے سے وہ عوام کی خدمت کیلئے اپنا بھر پور کردار اداکریں ، انہوں نے کہا کہ اگر تین دن کے اندر اندر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو سنگوٹہ اور منگلور کے عوام احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
28 مناظر