کبل ، علاقہ لنڈئی کے مقام پر پک آپ نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی دو افراد شدید زخمی




کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام)کبل کے علاقہ لنڈئی کے مقام پر پک آپ نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی دو افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع گزشتہ روز پو لیس رپورٹ کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ بسم اللہ کالونی لنڈئی کے مقام پر تیز رفتا ر پک آپ ڈاٹسن نمبر APLSwat 2016نے مو ٹر سائیکل نمبر DGM8074کو ٹکر ما ر دی جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل سوار شمشیر ولد فضل وا حد اور خا لد خان ولد محمد شیرین ساکنان ڈا گے شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دی گئے کبل پولیس نے پک اپ ڈرائیور محمد اسحا ق ولد شا ہ زا دہ سکنہ فتح پور خوازخیلہ کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر تے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
8 مناظر