واشنگٹن (زمونگ سوات ڈاٹ کام )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے آغاز سے ہی پاکستان اور ایران کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، ایران کے حوالے سے نئے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے تہران کو احمقوں کی طرح جو پیسے دیے وہ دہشت گردی میں استعمال ہوئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حالیہ مظاہروں کے حوالے سے کہا کہبالآخر ایرانی قوم جابر اور بدعنوان ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔انہوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے اور اس کے نتیجے میں ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں نرم ہونے کو نام لیے بغیر آڑے ہاتھوں لیا۔ٹرمپ نے لکھا کہ صدر اوباما نے احمقوں کی طرح جتنے بھی پیسے ایران کو دیے وہ یا تو حکمرانوں کی جیبوں میں گئے یا پھر دہشت گردی میں استعمال ہوئے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کے پاس خوراک کی کمی ہے، بے تحاشہ مہنگائی ہے اور کوئی انسانی حقوق حاصل نہیں۔آخر میں ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا اس سارے معاملے کو دیکھ رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ایران نے سخت رد عمل جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ کو اپنے ملک کے بے گھر اوربھوکے لوگوں پر توجہ دینی چاہیے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’دوسرے ملکوں کے حوالے سے بے سود اور توہین آمیز ٹوئٹس میں وقت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں جہاں روز درجنوں لوگ مررہے ہیں اور لاکھوں بے گھر افراد موجود ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
72 مناظر