تینوں فارمیٹ میں سال کی بہترین ٹیموں کا اعلان،کون کون سے پاکستانی کرکٹرز شامل،جان کر آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے




لندن(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی جانب سے سال کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں حسن علی ٹی20 اور ون ڈے ٹیم میں شامل، جبکہ بابر اعظم ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔سال 2017 جس میں ٹیم پاکستان نے بہت سے کامیابیاں سمیٹیں ،کسی میچ میں حسن علی نے کمال دکھایا، توکسی میچ میں بابراعظم نے بلا گھمایا۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے دنیا کے بہترینکھلاڑیوں کی ٹیمیں تشکیل دی ، تباہ کن بولنگ کرنے والے پاکستانی نوجوان حسن علی ٹی 20 اور ون ڈے دونوں ٹیموں میںشامل ہیں، حسن نے سال 2017 میں سب سے زیادہ 45وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 46 وکٹیں لے کر ٹی 20ٹیم کا بھی انتخاب بنے۔ون ڈے کرکٹ میں 872رنز بنانے والے بابر اعظم بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں تاہم ٹی 20ٹیم میں ویسٹ انڈین چھائے ہوئے ہیں البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
60 مناظر