پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 6جنوری کو ہوگا




ویلنگٹن (زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل)ہفتہ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
32 مناظر