امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ داغ دیا




واشنگٹن(زمونگ سوات ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ داغ دیا، کہتے ہیں صرف پاکستان نہیں، دیگر ممالک کو بھی خوا مخواہ اربوں ڈالر دیئے، فلسطین نے امداد کے بدلے عزت دی، نہ ہی تعاون کی تعریف کی۔امریکی صدر آئے روز نیا رونا رونے لگے۔ اپنے تازہ ٹویٹ میں دہائی دیتے ہیں کہ صرف پاکستان نہیں، دیگرممالک کو بھی خوامخواہ اربوں ڈالر امداد دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین کو سال کے دوران ایک ارب ڈالر دیئے، فلسطین نے امداد کے بدلے عزت دی، نہ ہی تعاون کی تعریف کی، مستقبل میں انہیں کسی قسم کی امداد کیوں دیں؟امریکی صدر نے کہا کہ بیت المقدس کا معاملہ بات چیت کا مشکل ترین حصہ تھا، جس کی اسرائیل کو ابھی اور بھی قیمت ادا کرنا ہو گی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
40 مناظر