پاکستان ڈبل گیم نہیں کھیل رہا،امریکہ میں ہی بڑی آواز بلند




نیویارک(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سابق امریکی وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ اور سفیر ریان سی کروکر نے پاکستان کی حمایت کی ہے جبکہ سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔امریکا کی سابق وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ نے پاکستان، فلسطین اور تارکین وطن سے متعلق امریکی صدرکی پالیسی کو مسترد کیا اور کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔اسلام آباد میں امریکا کے سابق سفیر ریان سی کروکر نے امریکی ریڈیو کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ٹرمپ انتظامیہ میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں لیکن وہ افغانستان سے متعلق پاکستان کا موقف اور تحفظات سمجھ نہیں پائے ہیں۔امریکی صدر کی ٹوئٹ پر اسلام آباد کا سخت ردعمل ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان امن عمل میں پاکستان کو شراکت داربنانا چاہئے تھا۔امریکی سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں کوئی ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔اسلام آباد دہشتگردوں کی پشت پناہی نہیں کررہا۔امریکی فوج کو پاکستان کے ایسے عمل کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
24 مناظر