سارا کاروبار سعودی حکومت کے حوالے، حسین نواز نے خاموشی سے بڑا فیصلہ کرلیا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکا بڑا فیصلہ ،شریف خاندان کا سعودی عرب میں موجود تمام کاروبار سعودی حکومت کے حوالے کرکے لندن چلے جائینگے۔اس بات کا انکشاف سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ رانا عظیم کہتے ہیں کہ  نواز شریف نے سعودی عرب جا کر سعودی حکومت سے مدد مانگنے کی کوشش کی لیکن انہیں مدد دینے سے انکار کردیا گیاجب ان کو مدد نہیں ملی تو انہوں نے راحیل شریف کا نام لے دیا کہ سبھی کچھ راحیل شریف کروا رہے ہیں ۔ نواز شریف سوچ رہے ہیں کہ میں اداروں میں اتنا پریشر ڈالوں کہ ادارے مجبو راً  مجھے کچھ نہ کچھ دیں اور وہ یہی کچھ کر رہے ہیں ۔سعودی عرب میں یہ بھی کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو ادھر بلا لیا جائے اور اسے سعودی عرب میں رکھیں اور سعو دی عرب ان کی سپورٹ کرے جس پر شریف حاندان کو صاف انکار کر دیا گیااور انہیں کہا گیا کہ سعودی عرب کے اندر تو خود اتنی اینٹی کرپشن چل رہی ہے ہم انہیں کیسے رکھ سکتے ہیں ۔ سعودی عرب کے سفیر اس سلسلے میں چند روز میں شریف خاندان کو باور کروا دیں گے کہ اب آپ کے معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حسین نواز جمہ کے روز شریف خاندان کا جتنا بھی کاروبار سعودی عرب میں ہے وہ سعودی حکومت کے حوالے کر کے لندن چلے جائیں گے ان کے پاس سعودی عرب کے صرف تین ہی گھر رہیں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
26 مناظر