بار اور بینچ کا میرے ایک سالہ پیریڈ میں مثالی تعلق رہا ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع قاضی سوات




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ضلع قاضی سوات روف خٹک نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کا میرے ایک سالہ پیریڈ میں مثالی تعلق رہا ہے ، جو آگے بھی اسی طرح رہے گا ، یہاں پر مختلف کمیٹیوں میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے بحث مباحثے کے بعد مسائل حل کرنے کی جدوجہد کی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوچکے ہیں جہاں کہی بھی نشاندہی ہوئی ہے میں نے بھر پور ایکشن لیا ہے اور وکلاء کے تعاون سے عدالتی امور کو خوش اسلوبی سے نبائی ہے ، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سوات بار ایسو ایشن کے طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سوات بار روم میں اس پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز ثناء اللہ ایڈوکیٹ نے تلاوت کلام پاک سے کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری امجد حسین نے ادا کی ، تقریب سے سوات بار کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر ضلع میں تعینات تمام جوڈیشری افسران نے شرکت کی ، خصوصی طور سروس ٹریبونل کے جج نیاز محمد خان ،انسداد دہشتگردی کے خصوصی عدالت کے جج اور کلاء کے کثیر تعداد میں اس پر وقار تقریب میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی قاضی روف خٹک نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن یہ پہلے تعیناتی تھی اور یہاں جس طرح پیار محبت اور مہمان نوازی دیکھی ہے میں بذات خود بہت متاثر ہوں ، انہوں نے کہا کہ لیزان کمیٹی میں وکلاء اور دوسری مسائل حل کرنے کیلئے ہم نے بھر پور کوشش کی ، اس کا نتیجہ یہ بھی رہا کہ جوڈیشری ورک انتہائی خوش اسلوبی سے ہورہا تھا ، اور انشاء اللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا ، بار اور بینچ کے اس مثالی تعلق کے وجہ سے عوام کے مسائل اور مقدمات جلدی سے سماعت ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں تمام وکلاء کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں ، تقریب سے سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہم سب ضلعی قاضی روف خٹک کے کارکردگی سے مطمئن ہے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، بحیثیت ڈسٹرکٹ جج خوش اسلو بی سے عدالتی امور نمٹائی ہے اور بحیثیت ضلع قاضی انتظامی امور خوش اسلوبی سے ادا کردی ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات بار ایسوسی ایشن کے روایت ہے کہ ہر آنے والے خوش آمدید اور جانے والے اعزاز میں الوداعی پروگرام کردیتے ہیں ، تمام وکلاء کے طرف سے ضلع قاضی روف خٹک کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہر وقت وکلاء اور بار سے اچھے تعلق رکھی ہے اور ہر وقت ہمارے رہنمائی کی ہے جہاں کہی بھی ہم نے نشاندہی کی ہے جج صاحب سے ان پر کاروائی کی ہے ، اخر میں ضلع قاضی روف خٹک کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
40 مناظر