فخر اور حسن نیوزی لینڈ کیخلاف سرپرائز پرفارمنس دیں گے ،کپتان سرفراز




ویلنگٹن(زمونگ سوات ڈاٹ کام) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فخر الزمان اور حسن علی نیوزی لینڈ کیخلاف سرپرائز پرفارمنس دیں گے۔نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسان حریف ثابت نہیں ہوگی،ٹیم کے نئے کھلاڑی نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پہلی دفعہ کھیلیں گے، گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی کی پوزیشن کو دورہ نیوزی لینڈ میں برقراررکھنے کی کریں گے اور اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔سرفراز احمد نے اپنیحکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کیوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے، اس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اچھی بیٹنگ اور باولنگ کا مظاہرہ کیا ، تاہم پاکستان کا بالنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، اور فخر الزمان اور حسن علی نیوزی لینڈ کیخلاف سرپرائز پرفارمنس دیں گے جبکہ محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس سے کافیامیدیں وابستہ ہیں، جب کہ ہمارے فاسٹ بالرز نیوزی لینڈ کے موسمی حالات کو استعمال کریں گے۔قومی کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قوم نے بہت پیار دیا




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
29 مناظر