پاکستان سے دشمنی گلے پڑ سکتی ہے،امریکی اخبارنے ٹرمپ انتظامیہ کو آئینہ دکھا دیا




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بدلتی صورتحال سے خود امریکا کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریے کے مطابق پاکستان کسی بھی لمحے امریکا کی افغانستان تک رسائی روک سکتا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں ٹرمپ کی زبان بولنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کو حقیقت کا آئینہ بھی دکھایا۔ پاکستان کو امریکا کے لیے مشکلات میںڈالنے والا اتحادی قراردیتے ہوئے جہاں ڈبل گیم کھیلنے کا راگ الاپا وہیں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ پاکستان سے دشمنی امریکا کے مفاد میں نہیں ۔ اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا کہ امریکا پاکستان کو امداد دیتے ہوئے ایک اتحادی کی طرح ڈیل کرے کیونکہ صرف پاکستان کے تعاون سے ہی امریکا خطے میں موجود شدت پسندوں سے لڑسکتا ہے۔ اداریے کے مطابق افغانستان میں ہر امریکی فلائٹ پاکستان کے راستے سے جاتی ہے، زیادہ ترسامانپاکستانی روڈ اور ریل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے اور پاکستان کسی بھی وقت امریکا کی افغانستان میں رسائی بند کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو چین بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون کے لئے سفارتی رابطوں کی ضرورت ہے۔ نیویارک اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ پاکستان سے معاملات مزید خراب نہیں کریں گے۔ اخبار نے مشورہ دیا کہ چلانیکے بجائے خاموش مذاکرات کی ضرورت ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
7 مناظر