مسلم لیگ کی ترقیا تی منصوبے مخا لفین پر بھا ری ہے ، انجینئر امیر مقام




کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم کے مشیر و مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی ترقیا تی منصوبے مخا لفین پر بھا ری ہے ، مخالفین ہمارے ترقیا تی منصو بوں کا مقا بلہ نہیں کر سکتے سواتی عوام کیلئے دہشت گر دی مقدمہ پارلیمنٹ پر لڑا، ہم قوم کی زبان ہے ، تبدیلی کے نام پر مخالف جماعت نے قوم کو بے و قوف بنا یا آئندہ الیکشن کیلئے مسلم لیگ کے کارکنان بھر پور جدوجہد اور تیا ریاں کر کے سوات میں مخالفین کو شکست دینا ہو گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اخون کلے میں ایک سا بق SPنور الہدیٰ کے حجرے پر کارکنوں کے منعقدہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا اس موقع پر پا رٹی کے تحصیل صدر عبد الغفور ،عظمت علی خان ، حا جی جلا ت خان ، افضل شاہ ، حنیف خان ، فیروز شاہ ایڈوکیٹ ، عظیم خان ایڈوکیٹ ، قومی خان ،بہا و الدین ایڈوکیٹ ، بخت محمد خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے نور الہدیٰ خان نے انے والے مہمانوں کا شکریا ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ایک مظبوط اور فعال قوت ہے جو ائیندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے انجینئر امیر مقام نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبے میں حکومت نہ ہونے کے باوجود ترقی اور عوام کی خوشحالی کے اربوں روپے منصوبے کئے گئے جس میں روڈ سیکٹرز کے علاوہ بجلی ،گیس ،اور دیگر منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ائیندہ نسلوں کی بہتر مستقبل کا پلان ترتیب دے کر ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں جس پر دریا سوات کے کنارے موٹروے بھی شامل ہو گی جبکہ سوات میں بجلی کے اورلوڈنگ اور لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کیلئے مالاکنڈ کے عوام کیلئے الگ 220KVگریڈ سٹیشن جس پر ساڑے تین ارب روپے لا گت ائی گی جلد مکمل ہو جائے گا اسی طرح سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کو توسیع دینے پر بھی کام جاری ہے جبکہ چکدرہ سے کالا م روڈ پر 16ارب روپے کے منصوبے کا بھی کام ہو رہا ہے مزید کہا کہ نواز شریف کڈنی ہسپتال ایک تحفے سے کم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ 100فیصد مینڈیٹ کے باوجود تبدیلی کے عالمبر دار وں نے سوات میں کوئی اہم پراجیکٹ نہیں کیا الٹا ملاکنڈ کے عوام پر ٹیکس لگانے کیلئے قانون سازی کی جو ہم نے نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ختم کیا ہم سواتی عوام کے زبان ہے ان کے ہر مشکل میں ساتھ دینگے انہوں نے پارٹی میں حلقہ وائز ،تحصیل وائز تنظیموں پر زور دیا اور تنظیمیں جلد مکمل کرائے الیکشن ملک میں کرانا واحد حل ہے جو ہر صورت ہوگی جبکہ سینٹ انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہو گی تشویش کی کوئی بات نہیں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
43 مناظر