پاکستانیوں کو یقین ہی نہ آئے ایسی خبر معروف ریسلر گولڈ برگ اور وہ بھی پاکستان میں




لاہور( زمونگ سوات ڈاٹ کام )ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پرو ریسلنگ انتظامیہ اس سال ریسلنگ ورلڈ کے بڑے بڑے نامور ریسلرز کو پاکستان لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔اور ان ہی میں پروفیشنل ریسلنگ کا بادشاہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئنگولڈ برگ پاکستان آنے کےلیے بیتاب ہیں۔گولڈ برگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریسلنگ کی پرموشن کے لیے پاکستان آنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔خیال رہے کہ پرو ریسلنگ انٹرٹیمنٹ انتظامیہ نے گزشتہ سال بھی پاکستان میں ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرائے تھے اور اس بار انتظامیہ مزید معروف ریسلرز کو پاکستان لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
73 مناظر