لاہور قلندرز کی دریافت سلمان ارشار نے آسٹریلیا میں دھوم مچادی




سڈنی(زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت فاسٹ بولر سلمان ارشار نے آسٹریلوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بولنگ سے سب کو حیران کردیا۔آسٹریلیا کی سیکنڈ گریڈ کرکٹ میں مقامی ہاکس بری کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سلمان ارشار نے اپنی فتح گر کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائیجس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔سلمان نے 9 اوورز میں 50 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جس کی بدولت ان کی ٹیم ہاکس بری نے رینڈوک پیٹرشام کو 93 رنز سے شکست دے دی۔سلمان اب تک ہاکس بری کی جانب سے 5 سیکنڈ ڈویڑن میچز کھیل چکے ہیں اور محض 12.95 کی اوسط سے 22 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
66 مناظر