امریکی پابندیوں اور پیسے روکے جانے کا ردعمل، پاکستان نے اپنا نقصان پورا کرنے کے لیے امریکہ کو بڑا جھٹکا دیدیا




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان نے امریکی امداد کی بندش کے بعد نیٹو سپلائی بند کرنے کے بجائے نیٹو کنٹینرز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اضافہ 100 فیصد سے زائد بڑھا ئے جانیکا امکان ہے۔ ایجنسی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اہم فیصلہ اسی ہفتے ہوگا۔ افغانستان میں نیٹو افواج کی سپلائی سو فیصد کراچی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے اور نیٹو کنٹینرز بھاری سازو سامان لیکر چمن اور خیبر پاس کے ذریعے افغانستان جاتے ہیں، عام طور پرپاکستان کو فی کنٹینر 1700 ڈالر ٹول ٹیکس اداکیاجاتاہے، ٹول ٹیکس میں اضافے سے پاکستان کو امداد کے نتیجہ میں ہونیوالے نقصان کا ازالہ کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ اس مقصد کیلئے وزارت مواصلات کے اعلیٰ حکام وزارت خزانہ سے مل کر اسی ہفتے فیصلہ کرینگے۔  پاکستان نے امریکی امداد کی بندش کے بعد نیٹو سپلائی بند کرنے کے بجائے نیٹو کنٹینرز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ اضافہ 100 فیصد سے زائد بڑھا ئے جانیکا امکان ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
25 مناظر