کبل پریس کلب سوات کے انتخابات مکمل، علی شیر میاں صدر ، عبداللہ شرین جنرل سیکرٹری منتخب




کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کبل پریس کلب سوات کے انتخابات مکمل ۔کابینہ کا انتخاب ہوگیاعلی شیر میاں صدر ، سینئر نائب صدر عبد السلام جبکہ عبداللہ شیرین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کبل پریس کلب سوات کے انتخابات گزشتہ روز کبل پریس کلب بمقام کانجو منعقد ہوئے۔جس میں کبل پریس کلب سوات کے ممبران نے شرکت کی۔منتخب عہدیداروں میں علی شیرمیاں صدر، عبداللہ شیرین جنرل سیکرٹری،عبدالسلام سینئر نائب صدر، الطاف حسین نائب صدر، لعل شیر خان جائنٹ سیکرٹری، اصلاح الدین ہاشمی فنانس سیکرٹری، فرمان علی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ اعظم خان آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس موقع پر کابینہ کیلئے ایک بااختیار ایگزیکیوٹیو کونسل عمل میں لایاگیا۔جن میں دولتمند ناشاد، برکت شاہ خان اور سید اصغر علی شاہ شامل ہیں۔اس موقع نومنتخب صدر علی شیر میاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبل پریس کلب کے صحافیوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ یقیناًمیرے لئے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کبل پریس کلب کے صحافیوں کے حقوق کے حصول کے تحفظ کیلئے بھر پور کردار ادا کروں گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
8 مناظر