پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آفیشلز کیلئے سونے کی چڑیا بن گیا




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آفیشلز کیلئے سونے کی چڑیا بن گیا،پی سی بی حکام نے تفریح اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نام پر کروڑوں روپے آڑا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں انٹرٹینمنٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر کروڑوں کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں میڈیا پرسن کی آمد و رفت پر1کروڑ43لاکھ65ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ مختلفٹورنامنٹ میں میڈیا پرسن اور دیگر افراد کو48لاکھ36ہزار روپے کی ریفریشمنٹ کروائی گئی۔چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے مہمانوں، کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ اور سیکورٹی اسٹاف کی انٹرٹینمنٹ پر 20 لاکھ 33 ہزار روپے خرچ کر دیے گئے۔ لگژری ہوٹلز میں میٹنگ پر 29 لاکھ 95 ہزار روپے اڑا دیے گیے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر 2 کروڑ 90 لاکھ 87 ہزار پھونک دیے گئے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
27 مناظر