تاریخ کی شدید ترین سردی،ہمسایہ ملک میں 70افراد ہلاک




نئی دہلی (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) بھارتی ریاست اترپردیش میں شدید سردی کے باعث 70 بے گھر افراد ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کے باعث 70 بے گھر افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم ٹھنڈ کی وجہ سے علاقہ یورو انچل میں 22 افرادچل بسے ۔، بریلی ڈویژن میں 3 ، الٰہ آباد ڈویژن میں ایک بندیل ، کھنڈ میں 28 ، بارہ بنکی میں 2 جبکہ دیگر مختلف علاقوں میں ایک ایک شخص شدید سردی کی وجہ سے دم توڑ گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ ہلاکتیں 70 کے قریب ہیں تاہم لکھنو کے میئر سنگیا بھائیہ نے سٹی کمشنر سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
19 مناظر