گزشتہ پانچ برسوں میں 80 ممالک کی سیر کی لیکن پاکستان ۔۔۔!برطانوی سیاحوں کی تنظیم نے دنیا کے 20ممالک کی فہرست جاری کردی،پاکستان کو کس نمبر پر رکھا؟جانیئے




لندن (زمونگ سوات ڈاٹ کام) برطانوی سیاحوں کی تنظیم برٹش بیک پیکرسوسائٹی نے پاکستان کوسفر کے لئے بہترین ملک قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی بیک پیکرسوسائٹی قدرتی حسن کے خزانوں سے مالا مال پاکستان کے حسن میں کھوکراس کی عظمتوں کا اعتراف کرنے پرمجبور ہوگئی ہے۔ بیک پیکرسوسائٹی نے دنیا بھر کے 20 ملکوں کو سفرکے لئے بہترین قراردیا، جن میں پاکستان کو پہلا نمبر دیا ہے۔ارکان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ خوبصورت اور ایڈونچرسمقامات موجود ہیں، جہاں پہنچ کرآپ کو احساس ہوتا ہے کہ پاکستان آپ کے خوابوں کی تعبیرہے۔سوسائٹی نے پاکستانی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی دوستانہ مزاج رکھتے ہیں اورآپ کو احساس تک نہیں ہونے دیتے کہ آپ غیر ملکی ہیں، جو لوگ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں انہیں پاکستان ضرور دیکھنا چاہیے۔برطانوی سوسائٹی کے ارکان کا کہنا تھا گزشتہ 5 برسوں میں 80 ممالک کی سیر کی لیکن پاکستان میں قدرتی مناظر، پہاڑ، دریا، جھیلیں سب دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
35 مناظر