کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ایک اور کاوش ،افسران کیلئے والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ایک اور کاوش ،افسران کیلئے والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد ،پر وقار تقریب میں عوام کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئے ،ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی فروغ اور ضلعی افسران اور انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی ،ڈی سی سوات عامر افاق ،گزشتہ روز سپورٹس کمپلکس میں ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس کی جانب سے والی بال میچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی سی سوات عامر افاق ،ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدلاسلام ،سوات پر یس کلب کے چیر مین شہزاد عالم ،سوات یونین اف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان ،سابق صدر حضرت بلال ماماجی سمیت ضلع بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر والی بال میچ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سوات لیویز اور پی ایم یو کے درمیان میچ کا انعقاد کیا جس میں پی ایم یو کے ٹیم نے سوات لیویز کو دو پوائنٹ سے ہرا دیا ،اور سنسنی خیز میچ میں پی ایم یو کو پچیس ،تویس سے ہرا کر میچ جیت لیا ،پی ایم یو کے ہیڈ اے اے سی سید عامر علی شاہ اور کپتان اے سی حامد خان کر رہے تھے جبکہ سوات لیویز کے میجر بخت جہان نے کی اس موقع پر سنسی خیز میچ ہوا ۔میچ کے بعد ڈی سی سوات عامر افاق اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے جیتنے والے ٹیم کے کپتان اے سی حامد خان اور ہارے ہوئے ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کئے اس موقع پر ڈی سی سوات عامر افاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ افسران پورا دن افس کے کاموں میں مصروف ہونے کے وجہ سے انکو ورزش کے مواقع فراہم نہیں ہوتے اس میچ کا مقصد ان افسران کو کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنا ہے اس موقع پر انہوں نے بدھ کے روز سوات پریس کلب میں صحافیوں اور ضلعی افسران کے درمیان بیٹ منٹن میچ منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بدھ کے روز سوات پریس کلب میں صحافیوں اور ضلعی افسران کے درمیان میچ ہوگا اور اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہیگی اس موقع پر اے ڈی سی طاہر خان ،اے سی ہیڈ کوارٹر شہاب علی خان ،اے اے سی سید عامر علی شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدالاسلام اور دیگر بھی موجود تھے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
7 مناظر