کیویز کیخلاف تیسرے ون ڈے میں جیت بہت ضروری ہے، شاداب خان




آکلینڈ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ سیریز میں اِن رہنے کے لئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت بہت ضروری ہے۔ جیت کے لیے پر امید ہیں ۔تیسرے ایک روزہ میچ سے قبل ڈنیڈن میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ 9 میچز میںپاکستان کی فتح میں بولنگ کا کردار نمایاں رہا لیکن نیوزی لینڈ میں بولنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں کنڈیشنز یہاں خاصی مشکل ہیں اسی لیے انہیں بولنگ میں مشکل پیش آرہی ہے، لیکن بیٹنگ میں مزہ آرہا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
8 مناظر