وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان ماہرین کے ہمراہ یونیورسٹی کے زیرتعمیر منصوبو ں کا دورہ کیا




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹرمحمد جمال خان نے سی اینڈڈبلیو کے انجینئر ز اور دوسرے ماہرین کے ہمراہ یونیورسٹی کے زیرتعمیرمنصوبوں کا دورہ کیا، گزشتہ روزیونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کنسٹرکشن کنسلٹنٹس ، ورکس ڈیپارٹمنٹ ، سی اینڈ ڈبلیوانجنیئرزاور دیگرماہرین کے ہمراہ یونیورسٹی کے زیرتعمیر منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وی سی نے ٹیم کے ہمراہ زیرتعمیراکیڈمک بلاک، سٹوڈنٹ انفارمیشن سنٹر، مسجد، کھیلوں کے میدانوں ، بیچلرزہاسٹلز اوردیگرمنصوبوں کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی تعمیراتی کام میں خصوصی دلچسپی ظاہرکی اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کوکام مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیراُن کی اولین ترجیہات میں ہے جس کوجلد ازجلد مکمل کیاجائیگا۔ اس موقع پرماہرین نے یونیورسٹی کے ڈیزائن میں چندضروری تبدیلیوں کی سفارشات پیش کیئے جن کو وائس چانسلرنے سینڈیکیٹ میں لے جانے کا عندیہ دیا۔ ٹیم نے وائس چانسلرکی سربراہی میں اوڈیگرام کے مقام پرپرانے کیمپس کادورہ بھی کیا اور اُسے دوبارہ کھولنے کوسی اینڈڈبلیواور دوسرے متعلقہ اداروں کے اجازت ناموں سے مشروط رکھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
6 مناظر