سیدو شریف میں زینب قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف میں زینب قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،قاتل کی فوری گرفتاری اور قانون سازی کا مطالبہ ،گزشتہ روز سیدو شریف میں قصور میں ہونے والے دردناک سانحے کے خلاف عوام نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ضلعی کونسلر امیر زیب شیر یار ،تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد ،ضیاء الحق اور شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف قصور کا واقعہ نہیں خیبر پختونخواہ میں بھی اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں جن میں مشعال خان ،ڈاکٹر واجد علی ،بریخنہ اور دیگر مثالیں موجود ہے اور یہ ہمارے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی ایک گھناونی کو شش ہے جس پر حکومت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس موقع پر انہوں نے معصوم زینب کے قاتلوں کی گرفتار ی اور انہیں نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت اس سلسلے میں موثر قانون سازی کرتے ہوئے اس جرم کیلئے سزا ئے موت تجویز کی جائیگی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
45 مناظر