ارسلان طارق خان نے ڈی ایف او کالام کا چارج سنبھال لیا




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ارسلان طارق خان نے ڈی ایف او کالام کا چارج سنبھال لیا ،چارج سنبھالتے وقت ارسلان طارق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھا ؤں گا لہذا اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا ، شکایت کیلئے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہے اس کی تحفظ اولین ترجیح ہے ، عوام کا تعاون حاصل رہا تو کالام کی حسین وادی مزید سر سبز وشاداب ہوجائیگی جس کا فائدہ بھی یہاں کے عوام ہی کو ہوگا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
44 مناظر