پولیس کے جانب سے ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سال 2017 میں661 سرچ آپریشن کئے گئے ہیں جس میں195مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے اور اسی دوران 26رائیفلز، شارٹ گن 209، پستول 588، خنجر70، کلاشنکوف29، ڈائنامائیٹ57، ڈیٹونیٹر06، IED 01- ، ایک کلو بارود، کارتوس9972برآمد کئے گئے ہیں جس میں 3715مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے زیردفعہ 55/109میں کاروائی کی گئی ہیں اور 21241افراد کے خلاف انسدادِ کاروائی کی گئی ہیں۔اسطرح ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 1034.754 کلوگرام چرس ،24.102 کلوگرام ہیروین ،3159لیٹردیسی شراب0.589کلوگرام افیون بھی پکڑی گئی۔ اسی طرح چوری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اُن کے قبضے سے چوری شدہ رقم مبلغ 72,55,800روپے بر آمد کرکے112 افراد کو پابند سلاسل کئے گئے ہیں۔14,861 درج شدہ مقدمات میں ملوث16530 افراد کو گرفتار کیا گیا ہیں۔ اسی طرح بگردونواح میں سرچ کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین104102کی گئی۔جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS (353,446) گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لے لی گئی جن میں سے 92گاڑیاں زیردفعہ523/550 قبضہ پولیس میں لیا جا کر 39گاڑیوں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں جبکہ 12گاڑیاں دیگر اضلاع کو جرائم میں مطلوب تھے اُن کو حوالہ کئے گئے ہیں۔اس طرح کرایہ داروں کے ہزاروں کے تعداد میں مکانات چیک کرکے کرایہ دران ایکٹ کے خلاف ورزی پر786ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اسی طرح ضلع سوات کے تمام ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والے 160ہوٹل کیخلاف ایف آئی آر درج کی۔اسی طرح ضلع سوات میں قائم تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے باری باری چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف 40مقدمات درج کئے گئے ہیں اسی طرح تمام حساس و پر خطر مقامات 22984دفعہ چیک کرکے خلاف ورزی پر60ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ سنیپ چیکنگ کے دوران 11403مشتبہ افراد کو چیک کرکے جس سے 257آرمز ، 2604ایمونیشن ایک کلو بارود برآمد اُن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیخلاف ورزی پر105افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ،جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے ، DPO سوات کے مطابق ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر بغیر نمبر پلیٹ 10248، بغیر ہیلمیٹ 4552، کمسن ڈرائیور 7287 گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
10 مناظر