واشنگٹن(زمونگ سوات ڈاٹ کام )دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ کرالیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے دعویٰ کیاکہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیا ہے۔بے تکی حرکتیں، زبان پھسلنے کا واقعہ اور نئی شائع ہونے والی کتاب میں ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دبائو تھا کہ وہ خود کو منصبصدارت کیلیے فٹ ثابت کریں ۔میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جس کے نتائج سے ٹرمپ منگل کے روز امریکی عوام کو آگاہ کریں گے۔وائٹ ہائوس کا کہناتھا کہ ہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیاہے۔ یہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا نفسیاتی چیک اپ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والے ٹرمپ نے خود مستحکم اور عقلمند قرا ردیا تھا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
29 مناظر