لڑکے سے زیادتی کی کوشش، مسجد کا امام پکڑا گیا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام )برطانیہ میں لڑکے سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مسجد کا امام پکڑا گیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں مسجد کے 45سالہ ایک امام کی جانب سے 15سالہ لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کے بعد امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امام مسجد بلیک برن کی مسجد میں گزشتہ بیس برس سے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔لڑکے کو جنسی پیغامات بھیجتا رہا ، زیادتی کیلئے پہنچا تو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ اس مبینہ زیادتی کی کوشش کو ایسے افراد نے ہونے سے روکا ہے جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ امام مسجد کو فوری طور پر مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
55 مناظر