زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت، اغوا سے پہلے زینب کے گھر کے باہر کون بار بار چکرلگا رہا تھا، یہ شخص کون ہے ؟




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)زینب قتل کیس میں ایک اور اہم کلیو پولیس کو مل گیا ہے جس کے بعد پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ پولیس کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس میں ایک شخص کو زینب کے اغوا سے پہلے گھر کے باہر مشکوک حرکتیں اور چکر لگاتےدیکھا جا سکتا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس شخص کا تعلق زینب قتل کیس سے ہے اور اس کے سامنے آنے پر کیس میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے تاہم تازہ آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ شخص تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے اور اس کی شخص کی تلاش کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
51 مناظر